ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی میں بی ایس پی کی لہر، مخالفین گمراہ کر رہے ہیں:مایاوتی

یوپی میں بی ایس پی کی لہر، مخالفین گمراہ کر رہے ہیں:مایاوتی

Sun, 12 Feb 2017 11:05:49    S.O. News Service

لکھنو، 11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی اتر پردیش میں ہو رہی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہاکہ پوری ریاست میں بی ایس پی کی لہرہے۔مایاوتی نے کہاکہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی جو بھی رپورٹ آ رہی ہیں، وہ مثبت ہیں، بی ایس پی کو فائدہ ہورہاہے۔مایاوتی نے کہاکہ جن کوعوام آزما چکی ہے، ان کو عوام پھر نہیں آزمائے گی۔یوپی میں بی ایس پی کی حکومت مکمل اکثریت سے بنے گی۔مایاوتی نے کہا کہ ریاست میں صرف بی ایس پی ہی مثالی حکومت دے سکتی ہے۔ایس پی کانگریس اوربی جے پی لوگوں کو بہکانے کا کام کر رہی ہیں، لیکن لوگ سب کا چہرہ پہچانتے ہیں۔کانگریس ایس پی اتحاد پر نشانہ لگاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کانگریس کے وعدے ہوا ہوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راہل اور اکھلیش پہلے ہی ہارمان گئے ہیں۔مشترکہ منشور عوام کیلئے دھوکہ ہے۔بی جے پی پر بھڑکتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی مرکز میں حکومت ہے، لیکن 2014میں کئے گئے وعدوں کا ایک چوتھائی حصہ بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے۔


Share: